منڈی بہاءالدین: 5 ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سید لیاقت نقوی)منڈی بہاءالدین میں تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ میں 5 ملزمان نے لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا لیا،جس سے وہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی گھر پر اکیلی تھی، 5 ملزمان نے ایک ڈیرہ پر لے جا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،لڑکی کے والد کے بیان پر پانچ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا پرانے ٹیکس کیسز میں نئے جرمانوں پر اہم فیصلہ جاری