حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں:سردار یوسف

Aug 10, 2026 | 14:39:PM
حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں:سردار یوسف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے اور اب عازمین حج گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے کیونکہ عازمین کو انتظار اور طویل قطاروں سے بچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کروا سکیں گے، عازمین کے پاس ادائیگی کے لیے 3 آپشن موجود ہیں، حج اخراجات کریڈٹ کارڈ یا پی ایس آئی ڈی سے جمع کرا سکیں گے، چالان فارم پرنٹ کرکے نقد رقم بھی جمع کروائی جاسکے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 526 ہے، پہلی قسط کی وصولی 17 اگست سے شروع کی جائے گی، حج اخراجات دوسری قسط اکتوبر میں وصول کی جائے گی، پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جائیں گی، کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بسنت کی واپسی!حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، تاریخ بھی سامنے آگئی!

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے بتایا کہ نجی عازمین بھی پاک حج ایپ کی ذریعے پرائیویٹ آپریٹر کا انتخاب کرسکیں گے، عازمین پرائیویٹ آپریٹر کو براہ راست رقم جمع نہ کرائیں۔