بونیر میں بچوں اور طلبہ میں آنکھوں کا خطرناک وائرس پھیلنے لگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )بونیر میں آنکھوں کے خطرناک وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی، ہسپتال بھر گئے، متاثرین کی بڑی تعداد بچوں کی ہے۔
بونیر میں بچوں اور طلبہ میں آنکھوں کا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، آنکھیں سوجنا واضح نشانی ہے، ایڈینو کنجیکٹیوائٹس نامی خطرناک وائرس آنکھوں پر حملہ آور ہورہا ہے، یہ وائرس ہاتھ ملانے اور ذاتی اشیاء کے مشترکہ استعمال سے بھی لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خطرناک وائرس نے دنیا میں ہلچل مچا دی
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھ دھوئیں، آنکھوں کو نہ چھوئیں، سن گلاسز استعمال کریں، کیوںکہ احتیاط ہی وائرس سے بچاؤ کا واحد طریقہ ہے۔