چین میں چکن گونیاکا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا، ایک ماہ میں 8 ہزار کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) چینی حکام نے سخت اقدامات شروع کردیئے، متاثرہ علاقوں میں مچھر مارنے کیلئے ڈرونز سے اسپرے کیا جارہا ہے
چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا۔
مقامی حکام کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
چینی حکام نے مرض کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات لینے شروع کردیے، متاثرہ علاقوں میں مچھر مارنے کے لیے ڈرونز سے اسپرے کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا
حکام نےکھلے مقامات سے ایسے برتن ہٹانےکا حکم دیا جن میں موجود پانی مچھروں کی افزائش کا باعث بن سکتا ہو۔
صحت کے حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ مچھروں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔
ماہرین صحت کے مطابق چکن گونیا عام طور پر ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا میں وقتاً فوقتاً پھیلتا رہتا ہے تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ چین میں چکن گونیا انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے۔