سب جھنجھٹ ختم،یوٹیوب نے اہم فیچر متعارف کرادیا

Aug 10, 2023 | 16:27:PM
 یوٹیوب میں ایک بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جس کے ذریعے آپ ویڈیو شیئرنگ سروس کے ہوم پیج کو بالکل بلینک یا خالی رکھ سکتے ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوٹیوب میں ایک بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جس کے ذریعے آپ ویڈیو شیئرنگ سروس کے ہوم پیج کو بالکل بلینک یا خالی رکھ سکتے ہیں۔ 

یوٹیوب دنیا میں ویڈیوز دیکھنے کیلئے سب سے مقبول پلیٹ فارم ہے۔ گوگل کے اس پلیٹ فارم کو جب بھی اوپن کیا جاتا ہے تو آپ کو مختلف طرح کا مواد اپنے سامنے نظر آتا ہے جو یوٹیوب کی جانب سے صارف کی دلچسپیوں کو مدنظر رکھ کر تجویز کیا جاتا ہے۔ 

 اگر آپ کو یوٹیوب اوپن ہونے پر کمپنی کی مجوزہ سجیشنز پسند نہیں تو اب اسے بدلنا ممکن ہے۔ اس کے لیے آپ کو اپنی یوٹیوب واچ ہسٹری کو ٹرن آف کرنا ہوگا۔ ایسا کرنے کے بعد کمپنی کی جانب سے کسی قسم کی ریکومینڈیشنز شو نہیں کی جائیں گی بلکہ ہوم پیج بلینک ہو جائے گا۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اگر آپ یوٹیوب واچ ہسٹری کو ٹرن آف کر دیتے ہیں اور پہلے کی واچ ہسٹری زیادہ نہیں ہوئی تو ویڈیو ریکومینڈیشنز  میں مدد فراہم کرنے والے فیچرز بھی کام نہیں کریں گے۔

ضرور پڑھیں:فن تعمیر کا شاہکار،خوبصورتی اور پرسکون فضا کا حامل گوبائی ٹاؤن دنیا بھر کے سیاحوں کا مرکز بن گیا

کمپنی نے بتایا کہ اس طرح آپ کا ہوم پیج بالکل مختلف نظر آئے گا کیونکہ وہ بالکل خالی ہوگا، بس سرچ بار اور بائیں جانب موجود مینیو ہی نظر آئے گا۔بیان میں کہا گیا کہ اس طرح صارفین کے لیے مواد سرچ کرنا آسان ہو جائے گا۔ اس تبدیلی کو متعارف کرانے کا سلسلہ 9 اگست سے شروع ہوگیا ہے اور یہ بتدریج صارفین کو دستیاب ہوگی۔

یوٹیوب کا کہنا تھا کہ واچ ہسٹری سے متعدد فیچرز منسلک ہیں جن میں ہوم فیڈ بھی شامل ہے اور یہ نئی تبدیلی ایسے صارفین کے لیے بہتر ثابت ہوگی جو ریکومینڈیشنز کی بجائے مواد کو خود سرچ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت یوٹیوب کی جانب سے متعدد تھمب نیلز اور ویڈیو لنکس پر مبنی ہوم پیج پیش کیا جاتا ہے۔