فن تعمیر کا شاہکار،خوبصورتی اور پرسکون فضا کا حامل گوبائی ٹاؤن دنیا بھر کے سیاحوں کا مرکز بن گیا

Aug 10, 2023 | 16:02:PM
فن تعمیر کا شاہکار،خوبصورتی اور پرسکون فضا کا حامل گوبائی ٹاؤن دنیا بھر کے سیاحوں کا مرکز بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) دنیا کی بہترین معاشی طاقتیں سمجھے جانے والے ممالک  اپنے لوگوں کی زندگی بہتر کرنے کیلئے اپنی معیشت کو بہتر کرنے کے فارمولوں پر کار فرما نظر آتے ہیں ، ان ممالک میں چین بھی پیش پیش ہے ،جہاں کا گوبی ٹاؤن دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا چکا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ کی ہنگامہ خیز  اور ہلچل سے بھرپور زندگی سے چند منٹوں کی مسافت  پر واقع گوبائی ٹاؤن نے ناصرف چینی شہریوں بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لیا ہے،دلکش گوبائی واٹر ٹاؤن ایک پرسکون نخلستان کے طور پر ابھرا ہے، جس نے مقامی لوگوں اور سیاحوں دونوں کا دل موہ لیا ،اپنی دلکش آبی گزرگاہوں ، روایتی فن تعمیر اور ثقافتی ورثے سے مالا مال اس چھوٹے سے قصبے نے ہر کسی کو اپنے سحر میں مبتلا کر رکھا ہے ۔

دنیا کی طلاطم خیزی سے دور ندی نالوں میں بہتا نیلا پانی ،ہر سو پھیلا سبزا اور  روایتی فن تعمیر کی شاہکار عمارتیں  ایسے جیسے  صرف اسی  مقصد کیلئے بنائی گئی ہیں کہ لوگ یہاں آئیں اور آکر  اپنے افسردہ دلوں کو راحت بخشیں ،یہاں کی خاموشی اور  درختوں پر چہچہاتے  پرندوں کی آوازیں، انتہائی دھیمے انداز میں بہتے  پانی  ایسے لگتا ہے جیسے ہمیں  آواز دے رہے ہوں کہ میری طرف لوٹ آو! بے ہنگم دنیا کو چند پلوں کیلئے ہی  سہی  چھوڑ کر  میرا دامن تھام کر تو چلو.

اسی تناظر  میں چینی حکومت کے تعاون سے 69 ممالک کے صحافیوں کو چین کی ثقافت اور ورثے کو دیکھانے کے لیے مختلف دوروں پر لے جایا گیا، ان دوروں میں سے ایک میں بیجنگ چین کے ضلع میون کے قریب گوبائی واٹر ٹاؤن کا دورہ بھی شامل تھا جہاں ہمارے سینئر رپورٹر علی رامے بھی موجود تھے۔

 باقی کا صفر علی رامے کی زبانی سنیں’’بیجنگ سے ڈیڑھ گھنٹے کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ہم چائنا انٹرنیشنل پریس کمیونیکیشن سینٹر کے نمائندہ عہدیداروں کے ساتھ بس کے ذریعے ضلع میون پہنچے،جہاں ہم نے گوبائی واٹر ٹاؤن کا دورہ کیا، ایک ہزار سال پرانا یہ علاقہ  حکومت نے انتہائی احسن انداز میں سنبھال رکھا ہے روایتی عمارتیں، محرابی پل  اور صاف پانی سے بھرے تالاب و جوہر  قدیم ہونے کا احساس دلاتے ہیں ، 

۔ اس قصبے کا فن تعمیر چین کے قدیم ماضی کی خوبصورتی کی عکاسی کرتا ہے، جس میں لکڑی کے پیچیدہ کام، پتھر کے نقش و نگار اور دلکش ویوز تعمیراتی ورثے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

گوبائی آنے والوں کا استقبال ثقافتی روایتی انداز میں کیا جاتا ہے، جس میں مقامی دستکاری ورکشاپس سے لے کر روایتی پرفارمنس شامل ہیں، قصبے کے باشندے اپنے رسم و رواج کو سیاحوں کیساتھ  شیئر کرتے ہیں ،  جس میں کاغذ کاٹنا ، خطاطی  کرنا اور چائے کی تقریبات جیسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شامل ہے،یہ تعاملات دنیا بھر سے آنے والوں کے درمیان ثقافتی تفہیم اور تعریف کو فروغ دیتے ہیں۔

مقامی کھانے 

کھانے کے شوقین افراد کیلئے  یہ جگہ کسی جنت سے کم نہیں ، کیونکہ گوبائی کے کھانے اپنا ثانی آپ ہیں  ان کی تفصیلات گنوانے بیٹھا تو تحریر لمبی  ہوتی چلی جائے گی ، چند ایک جو میں کھا سکا ان میں لذیز پکوڑیاں،

لذیذ پکوڑیوں سے لے کر نازک میٹھے تک، قصبے کی کھانے کی پیشکشیں خطے کے ذائقوں اور پاک روایات کو ظاہر کرتی ہیں، بہت سے کھانے پینے کی جگہیں سڑکوں پر ہیں، جو چینی کھانوں کی روایتی اور عصری تشریحات پیش کرتی ہیں۔

پائیدار سیاحت کی کوششیں

جیسا کہ گوبائی واٹر ٹاؤن کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مقامی حکام اور کاروباری ادارے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کر رہے ہیں کہ شہر کی قدرتی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت کو محفوظ رکھا جائے۔ سیاحت کے پائیدار طریقوں کو نافذ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جیسے کہ عروج کے اوقات میں زائرین کی تعداد کو محدود کرنا اور ماحول دوست نقل و حمل کے اختیارات کو فروغ دینا,گوبائی واٹر ٹاؤن چین کی بھرپور تاریخ اور ثقافتی تنوع کا ثبوت ہے، قدیم فن تعمیر، پُرسکون مناظر اور دلفریب سرگرمیوں سے ہم آہنگ امتزاج دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچے چلےآنے پر  مجبور کر تا ہے.

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔