اہم یورپین ملک کا صدارتی امیدوار انتخابی ریلی کے دوران قتل

Aug 10, 2023 | 09:35:AM
Fernando Villasencio, the presidential candidate of Ecuador, an important European country, was killed during an election rally.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اہم یورپین ملک ایکواڈورکے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو ریلی کے بعد کار میں بیٹھتے ہوئے ایک شخص نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا،ایکواڈور کے موجودہ صدر نے صدارتی امیدوار کے قتل کی تصدیق کر دی، فرنینڈو ولاسینسیو ایکواڈور کی نیشنل اسمبلی کے رکن بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں پھر سے اضافہ

رپورٹس کے مطابق ایکواڈور میں منشیات فروخت کرنے والے گروہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے پرتشدد جرائم میں  اضافہ ہوا ہے جس کہ وجہ سے صدارتی مہم میں مشکلات پیش آرہی ہیں،واضح رہے کہ جنوبی امریکاکے  ملک ایکواڈور میں صدارتی اتنخابات 20 اگست کو ہونے ہیں۔