عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں پھر سے اضافہ

Aug 10, 2023 | 09:23:AM
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں پھر سے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )خام تیل کی قیمتیں بین الاقوامی منڈی میں 7ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گلوبل بینچ مارک برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت رواں سال جنوری کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،  جس کی وجہ امریکی ایندھن کے ذخائر میں کمی، روس اور سعودی عرب کی جانب سے پروڈکشن میں کمی بتائی جا رہی ہے ، جس کے باعث گزشتہ 16 ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو  نوکری ملنے کا امکان

گزشتہ روز برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 44 سینٹس اضافہ دیکھنے میں آیا، اس اضافے کے بعد قیمت 86.59 ڈالر فی بیرل ہوگئی،رائٹرز کے مطابق ایک موقع پر قیمت 87.65 ڈالر پر بھی پہنچ گئی تھی جو 27 جنوری 2023 کے بعد بلند ترین سطح ہے، دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 84.65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جو نومبر 2022 کے بعد بلند ترین سطحتھی لیکن بعد میں قیمت 83.34 ڈالرفی بیرل تک گر گئی۔