مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

Aug 10, 2023 | 09:14:AM
 لیہ میں تیز رفتار مسافر وین سے ٹرک ٹکرانے سے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لیہ میں تیز رفتار مسافر وین سے ٹرک ٹکرانے سے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جبکہ 6شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ لیہ کی تحصیل چوبارہ میں اڈا حافظ آباد میں پیش آیا۔

ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی سائفر پر سازش کا بیانیہ انٹرسیپٹ کی سٹوری نے بے نقاب کر دیا

ذرائع کے مطابق مسافر وین بھکر سے میاں چنوں جا رہی تھی کہ اس کا ٹائی راڈ کھل گیا اور وہ ٹرک سے ٹکرا گئی۔