چین : بغیر ڈرائیور چلنے والی 100 ٹیکسیاں اچانک رُک گئیں،گھنٹوں ٹریفک جام

Apr 10, 2026 | 23:58:PM
چین : بغیر ڈرائیور چلنے والی 100 ٹیکسیاں اچانک رُک گئیں،گھنٹوں ٹریفک جام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چین میں بغیر ڈرائیور چلنے والی 100 کے قریب گاڑیاں اچانک بند ہو گئیں جس سے 90 منٹ تک ٹریفک بند رہی ، مسافروں کو طویل انتظار کرنا پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق  ووہان میونسپل پبلک سیکیورٹی کے ٹریفک منیجمنٹ بیورو کے مطابق شہر میں چلنے والی روبوٹیکسیز نے اچانک کام کرنا بند کر دیا تھا، بعد میں معلوم ہوا کہ 100 سے زائد گاڑیاں ایک ساتھ خراب ہوئیں اور یہ سب ایک ہی کمپنی کی تھیں۔

ایک خاتون مسافر نے بتایا کہ وہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ٹیکسی میں پھنسی رہیں، انھوں نے اس تجربے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور بتایا کہ کسٹمر سروس پر کال کی، لیکن ابتدا میں کوئی جواب نہیں ملا، بار بار کال کرتی رہی، مگر ہر شخص یہی کہتا رہا کہ ایک ماہر بھیجا جا رہا ہے۔

یہ خوفزدہ مسافر بالآخر ریسکیو کر لی گئیں، لیکن انہوں نے کسٹمر سروس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے ہنگامی صورتحال میں کوئی مدد فراہم نہیں کی۔

بظاہر روبوٹیکسیز ایک مرکزی کنٹرول سسٹم کے ذریعے بھی چلائی جاتی ہیں، اس کے علاوہ ہر گاڑی میں الگ سسٹم بھی موجود ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر مرکزی سسٹم میں خرابی پیدا ہو جائے تو ایک ہی وقت میں متعدد گاڑیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

اگرچہ اس پراسرار خرابی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان یا سنگین حادثہ پیش نہیں آیا، لیکن اس نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے سنجیدہ سوالات ضرور اٹھا دیے ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم امکان کم ہے کہ بائیڈو اس بارے میں زیادہ تفصیلات عوام کے سامنے لائے۔

یہ بھی پڑھیں :راولپنڈی:مسلم لیگ ن کے رہنما کے گھر پر شدید فائرنگ، فوٹیج بھی سامنے آ گئی