خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان ،نیویارک میں کروڈ آئل کی قیمت گرگئی

Apr 10, 2026 | 19:33:PM
 خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان ،نیویارک میں کروڈ آئل کی قیمت گرگئی
کیپشن: ٹوکیو کی سٹاک ایکسچینج میں آج نکی 225 انڈیکس میں دو فیصد کے لگ بھگ اضافہ دیکھا گیا۔ نیویارک مین کروڈ آئل کی قیمتیں کم ہونے کا رجحان چل پڑا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام  آباد میں ایران امریکہ مذاکرات کے  آغاز سےخام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان چل پڑا۔ نیویارک میں کروڈ آئل کی قیمت میں کمی آ گئی اور امریکہ کے بعد  ایشیا میں  بھی سٹاک مارکیٹ میں بزنس پر مثبت اثر پڑا۔  

نیویارک میں  ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ آئل کی قیمت کم ہو کر 97 ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔ برینٹ  کروڈ آئل کی قیمت کم ہو کر 95.37 ڈالر  فی بیرل ہو گئی۔ 

 اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات کے آغاز سے  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں دوسرے روز بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ پی ایس ایکس کا ہنڈرڈ انڈیکس 1993 پوائنٹس  بڑھ گیا۔ 

ہنڈرڈ انڈیکس آج جمعہ کی شام بزنس ویک کے آخری روز  ایک لاکھ 67 ہزار 457 پوائنٹ پر بند ہوا ۔ 

ایشیا کی سب سے اہم سٹاک مارکیٹ ٹوکیو میں نکئی انڈیکس پر تقریباً 2 فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں  شئیرز کی قیمت میں ایک روز میں 2 فیصد اضافہ بہت بڑا مثبت عمل سمجھا کجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کیسے ہوں گے؟ کون کیا کرےگا؟ایجنڈاکیاہے؟

اس سے پہلے ٹوکیو میں  گزشتہ سال  12 اگست  کو  نکی شیئر گیج (.N225) کا انڈیکس آل ٹائمز ہائی ہوا تھا جب امریکہ کے ساتھ تجارت  کے متعلق امید افزا خبریں آئی تھیں اور ہائی ٹیک کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتیں بہت تیزی سے بڑھی تھیں۔ تب جاپان امریکہ کے ساتھ ٹیرف وار میں پھنسا ہوا تھا۔  صدر ٹرمپ کے ٹیرف سے بچنے کی نئی امید  نے انڈیکس کو  2.46 فیصد بڑھا دیا تھا۔

 4 مارچ کو جب ایران امریکہ جنگ کے زیر اثر کروڈ آئل کی قیمتیں بے تحاشا بڑھ رہی تھیں تب نکی 225 انڈیکس میں ایک روز میں 4 فیصد کمی ہوئی تھی۔ 

پیر کو جاپان میں تعطیل کے بعد مالیاتی منڈیوں کے دوبارہ کھلنے کے ساتھ، اسٹاک بینچ مارک اس سال کے شروع میں دوسرے بڑے عالمی مراکز کی طرف سے چوٹیوں کے ساتھ پکڑا گیا۔

 سیول میں  کاسپی انڈیکس میں شئیرز کی قیمتیں  1.40 فیصد بڑھی ہیں۔ 

ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج کےہینگ سینگ انڈیکس میں آج جمعہ کے روز  0.55 فیصد اضافہ ہوا۔ پڑوسی ملک بھارت کی سب سے بڑی بمبئی  سٹاک ایکسچینج کا سینسیکس  انڈیکس  1 اعشاریہ 2 فیصد بڑھا۔

یہ بھی پڑھیں:  جنگ کو بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، بلاول بھٹو کا سکائی نیوز سے انٹرویو