پنجاب کے تمام سکولوں میں پبلک سیفٹی موبائل ایپ کی تنصیب لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں پبلک سیفٹی موبائل ایپ کی تنصیب لازمی قراردیدی گئی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایپ انسٹالیشن کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ متعدد سکولوں میں تاحال ایپ انسٹال نہ ہونے کا انکشاف ہواہے۔
اے،اے پلس اور بی کیٹیگری کے اسکولوں کیلئے ایپ انسٹال کرنا لازمی قراردیاگیاہے،تمام اساتذہ اور ہیڈز کی ایپ پر رجسٹریشن کل تک مکمل کرنے کا حکم دیاگیاہے ،ڈی ای اوز کو فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا امکان ہے،سکول سربراہان کو فوری طور پر ہدایات پہنچانے کا حکم دیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:دیہی علاقوں میں جائیداد کی خریدو فروخت کرنے والوں کیلئےبڑی خوشخبری
محکمہ تعلیم کاکہناہے کہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ونگ کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد کروانے کی نگرانی کی جائے گی اورایپ انسٹالیشن میں تاخیر برداشت نہیں کیجائے گی۔