میٹرک کا پہلا پرچہ ، امتحانی مرکز نہ پہنچنے والوں کیلئے بڑا اعلان 

Apr 10, 2026 | 12:21:PM
میٹرک کا پہلا پرچہ ، امتحانی مرکز نہ پہنچنے والوں کیلئے بڑا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین میٹرک بورڈ نے پہلے دن کسی بھی وجہ سے امتحانی مرکز نہ پہنچنے والے طلبہ وطالبات کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔

کراچی میں آج سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہو چکا ہے اور آج دسویں جماعت کا کمپیوٹر کا پرچہ لیا جا رہا ہے۔

امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین میٹرک بورڈ نے ناظم آباد کے پائلٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈائریکٹر سکولز نے جو لسٹ دی، ہم نے ان کے مطابق ہی امتحانی مرکز بنائے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے بہانے بنائے، جس کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں امتحانی مراکز کم بنائے گئے ہیں جب کہ سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی بھی کمی ہے۔

مزید پڑھیں:زمبابوے کی ویمن کرکٹ ٹیم رواں ماہ پاکستان آئیگی

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ کسی بھی وجہ سے پہلے دن امتحانی مرکز نہ پہنچنے والے طلبہ قریبی امتحانی مرکز پر اپنا پرچہ دے سکتے ہیں۔

 سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو ہم نے امتحان کے حوالے سے خود ہدایت دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج امتحانی مرکز میں انتظامات تسلی بخش ہے۔

3 لاکھ 85 ہزار سے زائد طلبہ امتحان پُر امن طریقے سے دے رہے ہیں، جن کے لیے 521 امتحانی مراکز قائم اور 51 وجیلینس ٹیمیں بنائی ہیں۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ نے یہ بھی بتایا کہ پرچوں کی امتحانی مراکز ترسیل کے دوران بورڈ کے مانیٹرنگ روم سے ہم مسلسل نگرانی کر رہے تھے۔