زمبابوے کی ویمن ٹیم رواں ماہ پاکستان آئیگی

Apr 10, 2026 | 11:44:AM
زمبابوے کی ویمن ٹیم رواں ماہ پاکستان آئیگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)زمبابوے خواتین کرکٹ ٹیم پہلی بار دورۂ پاکستان پر 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔

سیریز میں 6 وائٹ بال میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے،3 ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 29-2025ء کا حصہ ہوں گے۔

تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے،ون ڈے انٹرنیشنل میچز 3، 6 اور 9 مئی کو دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوں گے۔

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 12، 14 اور 15 مئی کو کھیلی جائے گی،ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔

مذکورہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ہو گی،ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ سے قبل آئر لینڈ میں 3 ملکی سیریز بھی کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈمیں نئی تقرریوں کا فیصلہ ،اشتہار جاری