سعودی عرب میں ایچ بی ایل ہیرو کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

Apr 10, 2023 | 21:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سعودی عرب میں ایچ بی ایل ہیرو کرکٹ ٹورنامنٹ  میں ٹیلی منی الیون نے بیکس الیون کو ہرا کر جیت  کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  سعودی دارالحکومت ریاض میں ایچ بی ایل ہیرو کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا، جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیکس الیون نے دس اوورز میں 124 رنز سکور کا ٹارگٹ دیا ،جسے ٹیلی منی الیون کے بیٹسمینوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھٹے اوور میں پورا کر لیا اور فائنل میچ اپنے نام کر لیا ۔

قسیم انعامات کی تقریب میں پاکستانی کرکٹرز محمد عرفان اور عمران نذیر نے آئی پی جی گروپ کے سی ای او جواد غلام رسول،واصف پیرزادہ،عابد خان،فیصل ,حنیف بابر اور علی کے ہمراہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں سمیت رنر اپ اور فائنل میچ جتنے والی ٹیم میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ محمد عرفان اور عمران نذیر نے ٹورنامنٹ کے انعقاد جو سراہا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔