مہنگائی سے پریشان عوام کی سنی گئی، چینی سستی ہو گئی

Apr 10, 2023 | 11:50:AM
مہنگائی سے پریشان عوام کی سنی گئی، چینی سستی ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آ ہی گئی، چینی کی فی کلو قیمت 2 سے 3 روپے کم ہو گئی ہے۔ 

ہول سیل میں چینی فی کلو 2 روپے سے 3 روپے تک سستی ہو گئی ہے۔ ہول سیل میں چینی 120روپےکلو سے کم ہو کر 117 روپےاور 118 روپےپر دستیاب ہونےلگی ہے۔

مزید پڑھیں: عید پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ خوشخبری آگئی

دوسری جانب چینی کی 50کلو کی بوری 100روپے سے 150 روپے تک سستی ہونے کے باعث 6 ہزارروپےسے کم ہوکر5 ہزار 850 سے 5 ہزار 900 روپےپردستیاب ہونےلگی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتےکےدوران چینی کی فی کلوقیمت میں 4 روپے سے 5 روپے تک کمی واقع ہو چکی ہے۔