بھٹو نے قوم کو متفقہ دستور دیا۔۔آج آئین کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں ۔۔زرداری

Apr 10, 2021 | 21:16:PM
 بھٹو نے قوم کو متفقہ دستور دیا۔۔آج آئین کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں ۔۔زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اورسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان میثاق ہے۔
آصف علی زرداری نے یومِ دستور پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 10 اپریل 1973ءکو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ دستور دیا، آج کے دن پارلیمنٹ نے متفقہ دستور پاس کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 1973ءکا آئین وفاق اور اکائیوں میں مضبوط بندھن ہے، 1973ءکا آئین مذہبی آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے، 1973ءکا آئین انسانی آزادی اور اظہارِ رائے کے حق کی آزادی دیتا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ آمروں نے اپنے غیراخلاقی اقتدار کو طول دینے کے لئے آئین کو مسخ کیا۔
انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے آئین بحالی کے لئے اپنی زندگی قربان کی۔آصف زرداری نے کہا کہ آج 18ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں کرنے والے وفاق کی سالمیت سے کھیل رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی تمام جمہوری قوتیں 18 ویں آئینی ترمیم کی حفاظت کریں گی۔
 یہ بھی پڑھیں۔سیف کی بیٹی کی عریاں لباس میں سٹیج پرفارمنس