اسرائیلی حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ

Sep 09, 2025 | 23:26:PM
اسرائیلی حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت  کرتے ہوئے  قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس بھی کیا ہے۔

  شہباز شریف نے امیرِ قطر اور عوام سے گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا،اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 وزیراعظم  نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کے مذموم عزائم خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرات  ہیں،پاکستان اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے اور اس نازک وقت میں امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا ہے۔ 

امیرِ قطر کا وزیراعظم شہباز شریف کی یکجہتی پر شکریہ ادا  کیا،دونوں رہنماؤں کا رابطے میں رہنے اور خطے کے امن کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن