مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )پنجاب حکومت نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کےمطابق مزدوروں کو 26 ورکنگ ڈیز کی کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے دی جایا کرے گی۔
وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ 8 گھنٹے کام کرنے پر 1538.46 روپے اجرت دی جایا کرےگی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نےکہاکہ پنجاب حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبودکے لیے کام کر رہی ہے۔
وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب نے کہاکہ محکمہ لیبر ویلفیئر کم ازکم اجرت کے حکم نامے پر عمل درآمد کرائے اورکم ازکم اجرت پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :صحافیوں پر تشدد قابل مذمت، غیرضروری سوال کاروبارمتاثرکرتے ہیں:علیمہ خان