محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں آج سے تمام قسم کی پوسٹنگ و ٹرانسفرز پر پابندی عائد

Sep 09, 2025 | 22:33:PM
 محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں آج سے تمام قسم کی پوسٹنگ و ٹرانسفرز پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا میں آج سے تمام قسم کی پوسٹنگ اور  ٹرانسفرز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں اس لیے اساتذہ کے تبادلےمکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔تبادلے سال میں صرف ایک بار صرف چھٹیوں میں بذریہ ای ٹرانسفر پالیسی ہوں گے۔ اساتذہ کو بھی ہدایت کی کہ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں اور اساتذہ تمام تر توجہ صرف بچوں کی تعلیم پر دیں۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے جاری کردہ مراسلہ کےمطابق تمام ٹیچنگ کیڈر اساتذہ تبادلوں کے لئے  وزیر تعلیم آفس اور سیکرٹریٹ آنے کی زحمت نہ کریں۔تبادلوں کیلئے سیکرٹریٹ آنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔ تمام ضلعی دفاتر پر بھی لازم ہے کہ کوئی ٹرانسفر نہ کریں آج سے مکمل پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: "سیارا" کی فلمی جوڑی اہان پانڈے اور انیت پڈا کی  تصاویر کا انٹرنیٹ پر خوب چرچا