رانا ثنا اللہ میرے والد جیسے استاد ہیں،ان کی جیت پرمیری خوشی ڈبل ٹرپل ہو گئی؛عظمیٰ بخاری

Sep 09, 2025 | 21:09:PM
رانا ثنا اللہ میرے والد جیسے استاد ہیں،ان کی جیت پرمیری خوشی ڈبل ٹرپل ہو گئی؛عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد) زیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ ان کے لیے والد جیسے استاد کی طرح ہیں،استاد کی کامیابی میں جب حصہ ڈالتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے،اسی طرح رانا ثنا اللہ کی جیت پر میری خوشی ڈبل ٹرپل ہو گئی ہے۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں سینیٹ کی جنرل نشست پر رانا ثنا اللہ کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میرے والد جیسے استاد ہیں اور انہیں ووٹ ڈال کر جو خوشی ہو رہی ہے، وہ میرا خواب تھا،جب میں پہلی بار اسمبلی میں آئی تو رانا ثنا اللہ سے ہی سیکھا کہ سپلیمنٹری سوالات کیسے لکھتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر کہا کہ رانا ثنا اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی کوئی تُک نہیں بنتی،یہ ون سائیڈڈ الیکشن تھا، دوسری پارٹی تو آئی ہی نہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: سانحہ نو مئی کے ایک اور مقدمہ میں شاہ محمود بری، یاسمین راشد سمیت 18 ملزمان کو سزائیں