تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Sep 09, 2025 | 20:34:PM
تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

موسم کاحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

 لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ متعدد مقامات پر موسم ابرآلود رہنے کی توقع ہے، سندھ اور شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ متعدد مقامات پر تیز موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ ،بٹگرام اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم سیالکوٹ، نارووال، گجرات ، جہلم، راولپنڈی ،مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں کرا چی، حیدر آباد، سجاول، ٹھٹھہ، بدین ، جامشورو، دادو میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

بلوچستان کے مختلف شہروں لسبیلہ، ساحل مکران، خضدار، آوران، خاران، پنجگور اور کیچ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

آج رات اور کل دن کے دوران شدید بارشوں کے باعث شہید بینظیر آباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، حیدرآباد، دادو، کراچی ، لسبیلہ، پسنی، ماڑہ، آواران اور مکران کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہے، حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔اس دوران پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :صحافیوں پر تشدد قابل مذمت، غیرضروری سوال کاروبارمتاثرکرتے ہیں:علیمہ خان