وزیر دفاع خواجہ آصف سے ترک ہم منصب کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

Sep 09, 2025 | 19:53:PM
 وزیر دفاع خواجہ آصف سے ترک ہم منصب کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
کیپشن:  وزیر دفاع خواجہ آصف سے ترک ہم منصب کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے  ترکیہ کے وزیردفاع یاسر گولر نے اسلام آباد میں   ملاقات کی جس میں دونوں اطراف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط دوطرفہ دفاعی تعلقات کی توثیق کی۔

دونوں ممالک نے تعلقات کو ''دو ممالک، ایک قوم'' اور ''دل سے دل'' کے طور پر بیان کیا،دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال اور دفاعی صنعتی تعاون، مشترکہ تربیت اور باقاعدہ مشترکہ فوجی مشقوں پر زور دیا گیا۔
ترکیہ کے وزیردفاع یاسرگولر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں ان کے کردار کو سراہا۔ 
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان کے لیے ترکیہ کی مسلسل حمایت اور سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون سمیت شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان-قازقستان کے تعلقات اعتماد،باہمی احترام اورمشترکہ نقطہ نظر پر مبنی ہیں:صدر مملکت