بھارت کی مختلف جیلوں میں قید 67 پاکستانی شہری رہا ،وطن واپس 

Sep 09, 2025 | 19:39:PM
بھارت کی مختلف جیلوں میں قید 67 پاکستانی شہری رہا ،وطن واپس 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)بھارت کی مختلف جیلوں میں قید 67 پاکستانی شہریوں کو رہا کر دیا گیا ہے، اور یہ پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ 

ترجمان پاکستانی ہائی کمشن  نئی دلی کے مطابق بھارت کی مختلف جیلوں میں قید 67 پاکستانی شہری اٹاری - واہگہ باڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے ہیں۔رہا ہونیوالے67 پاکستانی افراد میں19 سویلین قیدی جبکہ 48 ماہی گیر شامل تھے۔ان قیدیوں کی وطن واپسی کے عمل کی سہولت کاری کیلئے پاکستان ہائی کمیشن دہلی کے حکام موقع پر موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:تھکی ہوئی ماں کی کارستانی، 15 دن کے بچے کو فریج میں رکھ کر سو گئی، پھر کیا ہوا ؟