چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعیدکا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ

Sep 09, 2025 | 18:45:PM
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعیدکا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ)کا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ، چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ کی تمام اہم سائٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

پراجیکٹ انتظامیہ کی منصوبے کی اہم سائٹس پر حاصل کئے گئے اہداف بارے چیئرمین واپڈا کو بریفنگ، 2026 کے اوائل میں دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلے گا۔

پراجیکٹ انتظامیہ کی چیئرمین کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگلے سال کے ابتدائی مہینوں میں پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر کیلئے آرسی سی ورکس شروع ہوجائیں گے۔

دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی 13 ورک فرنٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے، دریائے سندھ پرتعمیر کیا گیا پراجیکٹ کا ڈائی ورشن سسٹم موجودہ ہائی فلو سیزن میں تسلی بخش طور پر کام کر رہا ہے۔

چیئرمین واپڈا نے کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ کی شیڈول کے مطابق تکمیل کیلئے سائٹس پر اضافی وسائل کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

چیئرمین واپڈا نے کہا کہ پراجیکٹ کی تعمیر میں پیش آنے والی مشکلات دور کرنے کیلئے مؤثر پیش بندی کی جائے، چیئرمین واپڈا نے کیڈٹ کالج چلاس کا بھی دورہ کیا۔

کیڈٹ کالج چلاس کی تعمیر کیلئے واپڈا نے 2 ارب 10کروڑ روپے مہیا کئے ہیں، کیڈٹ کالج چلاس کی تعمیر کا مقصد گلگت بلتستان خصوصََا پراجیکٹ ایریاکے طلبہ کو تعلیم کی جدید سہولیات مہیا کرنا ہے۔

پراجیکٹ متاثرین کی ازسرنو آبادکاری سمیت تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے78 ارب50 کروڑ روپے خرچ کر چکا ہے، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے دوران پیدا ہونے والی ملازمتوں میں بھی مقامی افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

دیامر بھاشا ڈیم کی بلندی 272 میٹر ہے اور  یہ دنیا کا بلند ترین آر سی سی ڈیم ہے، دیامر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1 ملین ایکڑ فٹ ہے، دیامر بھاشا ڈیم کی بدولت 1.23 ملین ایکڑ  مزید اراضی سیراب ہوگی۔

دیامر بھاشا ڈیم میں بجلی پیداکرنے کی صلاحیت 4 ہزار 500 میگا واٹ ہے، دیامر بھاشا ڈیم نیشنل گرڈ کو ہرسال 18 ارب یونٹ ماحول دوست اور کم لاگت پن بجلی مہیا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :صحافیوں پر تشدد قابل مذمت، غیرضروری سوال کاروبارمتاثرکرتے ہیں:علیمہ خان