وزیر داخلہ کا شہید میجر عدنان اسلم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت

Sep 09, 2025 | 18:10:PM
وزیر داخلہ کا شہید میجر عدنان اسلم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر عدنان اسلم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر عدنان اسلم کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ میجر عدنان اسلم نے بہادری سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے، میجر عدنان اسلم جیسے بہادر سپوتوں پر قوم کو فخر ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں او میجر عدنان اسلم ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم شہدائے وطن کی لازوال  قربانیوں کی مقروض ہے اور ہمیشہ مقروض رہے گی، وطن عزیز سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے شہداء کا قرض اتاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :صدر مملکت آصف علی زرداری 12ستمبر کو چین کا دورہ کریں گے