غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Sep 09, 2025 | 15:24:PM
غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)غیرت کے نام پر اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مجاہد سکواڈ ناکا شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 6 دسمبر 2024ء کو نوبیاہتا جوڑے کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم  ساتھیوں سمیت کوٹ لکھپت پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم اندوہناک واردات کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا جب کہ ملزم کا تعلق چلاس ویلی دیامیر سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونا مہنگا ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ،فی تولہ 3لاکھ88ہزار 100 روپے کا ہو گیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس کے آنے تک ملزم کاشف تھانہ شیرا کوٹ کی تحویل میں رہے گا۔