سونا مہنگا ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ،فی تولہ 3لاکھ88ہزار 100 روپے کا ہو گیا

Sep 09, 2025 | 15:17:PM
سونا مہنگا ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ،فی تولہ 3لاکھ88ہزار 100 روپے کا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی منڈی اور پاکستان میں سونے کے مہنگا ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

آل صرافہ جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں سونےاور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے،آج پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 4100 روپے بڑھ کر 388100 روپے ہوگئے ہیں

اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 3514 روپے کے اضافے سے 332733 روپے ریکارڈ کئے گئے،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے بڑھکر 4358 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 41 ڈالر مہنگا ہوکر 3654 ڈالر کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی جادوگروں نے گزشتہ 50 سال میں روپے کی بے قدری کی ہے: گوہر اعجاز