معاشی جادوگروں نے گزشتہ 50 سال میں روپے کی بے قدری کی ہے: گوہر اعجاز

Sep 09, 2025 | 15:09:PM
معاشی جادوگروں نے گزشتہ 50 سال میں روپے کی بے قدری کی ہے: گوہر اعجاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ اور سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ معاشی جادوگروں نے گزشتہ 50 سال میں روپے کی بے قدری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی ڈی ویلیویشن معاشی مسائل کا حل نہیں ہے، روپے کی ڈی ویلیوایشن ڈالر کی قلت کو دور نہیں کرے گی۔

 گوہر اعجاز نےڈالر مہنگا کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپے کی ڈی ویلیوایشن معاشی مسائل کا حل نہیں ہے،کہتے ہیں ٹیکس چور مارکیٹ سے تین فیصد مہنگا ڈالرز خرید کر خوف پیدا کرتے ہیں۔

سابق نگراں وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان کو ڈی ویلیوایشن نہیں برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے، معاشی جادوگر بھول جاتے ہیں کہ ملکی درآمدات ڈالرز پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشی جادوگروں کو ڈالر کی قلت کا خوف پیدا ہو جاتا ہے،معاشی جادوگروں نے گذشتہ 50 سال میں روپے کی بے قدری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان میں پولیس اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے معاشی مسائل کی بنیادی وجہ کو کب حل کریں گے، پاکستان کو برآمدات پر مبنی معیشت بنانے کا وقت ہے۔

 گوہر اعجاز نے تجویز دی ہے کہ پہلے مرحلے میں صنعتوں کے لیے بجلی اور گیس کا نرخ نو سینٹ کیا جائے اور شرح سود کو 9 سینٹ پر لایا جائے ، دوسرے مرحلے میں انرجی کے نرخ علاقائی ممالک کے برابر کرتے ہوئے 6 سینٹ پر لائے جائیں اور شرح سود کو 6 فیصد پر لایا جائے۔