شہر قائد میں ڈاکوﺅں کا ڈیلیوری بوائے کیساتھ ایسا سلوک؟ویڈیو دیکھ کر آپ دنگ رہ جائینگے

Sep 09, 2021 | 22:23:PM
شہر قائد میں ڈاکوﺅں کا ڈیلیوری بوائے کیساتھ ایسا سلوک؟ویڈیو دیکھ کر آپ دنگ رہ جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں ڈاکوؤں کی جانب سے ڈیلیوری بوائے کے ساتھ ‘رحم دلی’ کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں لوٹ مار کے بعد ڈیلیوری بوائے کو اس کا لوٹا سامان واپس کیا جا رہا ہے اور ڈاکو نے ستم رسیدہ لڑکے کو تسلی کیلئے گلے بھی لگایا۔
یہ واقعہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے الفلاح سوسائٹی میں پیش آیا، جس میں ڈاکو کوبڑے دل کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
الفلاح سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری کو لوٹنے آئے تو شہری نے اپنی مجبوریاں بیان کر ڈالیں،’رحم دل‘ ڈکیت نے شہری کو سامان بھی واپس کر دیا اور تھپکیاں بھی دیتا رہا۔


یاد رہے کہ اس سے قبل جون 2020 میں بھی ایک ڈیلیوری کمپنی کے رائڈر کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔