ایمن خان انسٹا گرام پر چھا گئیں

Sep 09, 2021 | 10:35:AM
ایمن خان انسٹا گرام پر چھا گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انسٹاگرام پر عائزہ خان کے بعد ایمن خان سوشل میڈیا پر دوسری مقبول اداکارہ بن گئیں۔
  تفصیلات کے مطابق خوبرو اور معروف اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پربڑا سنگ میل عبور کرلیا۔ایمن خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 9 ملین یعنی 90 لاکھ فالوورز ہوگئے ۔

انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز کے بعد  ایمن خان پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

ایمن خان انسٹاگرام پر زیادہ فعال نظر آتی ہیں اور اُن کے چاہنے والے بھی اداکارہ کی زندگی کے بارے میں جاننے کا تجسس بھی رکھتے ہیں، اداکارہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنی تصاویر اور اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں۔

ایمن اس چیز کا متعدد بار تذکرہ کر چکی ہیں کہ انہیں کیریئر میں انسٹاگرام نے بہت مدد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بطخ کا انوکھا انداز۔۔۔گالی دے کر سب کو حیران کردیا