بطخ کا انوکھا انداز۔۔۔گالی دے کر سب کو حیران کردیا

Sep 09, 2021 | 10:03:AM
 بطخ کا انوکھا انداز۔۔۔گالی دے کر سب کو حیران کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)طوطے اور دیگر پرندوں کو تو سب نے انسان کی نقل اتارے ہوئے دیکھا ہوگا مگر اب پہلی بار بطخ نے بھی انسان کی نقل اتار کر سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں بطخ نے جملہ ’’یو بلڈی فول‘‘ ہے جو انگریزی زبان میں گالی کی طرح سمجھا جاتا ہے بول کر سننے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ بطخ دروازہ بند ہونے کی آواز نکال سکتی ہے، انسانوں کی طرح کھانستی ہے اور اب تازہ واردات یہ ہے کہ بہت واضح انداز میں ’یوبلڈی فول‘ کہہ سکتی ہے۔ اس سے قبل یہ خاصیت صرف بعض اقسام کے طوطوں اور کچھ پرندوں میں پائی گئی تھی۔

  بطخیں بطورِ خاص آسٹریلیا کے پانیوں میں تیرتی رہتی ہیں۔ نوجوان بطخیں اپنے بزرگوں سے تیز آواز والی سیٹیاں بجانا سیکھتی ہیں۔ اگر انہیں پالا جائے تو وہ انسانوں سے بھی آوازیں سیکھتی ہیں لیکن اب تک الفاظ ادا کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا تھا اور اب ایک بطخ پورا جملہ بول سکتی ہے جسے یہاں سنا جاسکتا ہے۔

 مسک بطخوں کا حیاتیاتی نام  ہے جو اب آواز سیکھنے اور بولنے کی حیرت انگیز خاصیت کی بنا پر اب طوطوں، وھیل، ہمنگ برڈ اور خود انسانوں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے۔ یعنی بچپن میں وہ جو کچھ سیکھتی ہیں انہیں بول سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دلہن کی پولیس وین کے ذریعے شادی ہال میں انوکھی انٹری