مسلم لیگ ن سے کشیدگی کے معاملے پر بلاول بھٹو کی پارٹی قیادت سے مشاورت

Oct 09, 2025 | 22:31:PM
مسلم لیگ ن سے کشیدگی کے معاملے پر بلاول بھٹو کی پارٹی قیادت سے مشاورت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (روزینہ علی)مسلم لیگ ن سے کشیدگی کے معاملے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران بلاول بھٹو نے ن لیگ کے بیانات سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی، بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ارکان کو سخت زبان استمال سے روک دیا۔

پیپلزپارٹی کا آئندہ لائحہ عمل سی ای سی اجلاس میں طے کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، چیئرمین کو پارٹی رہنماؤں کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ورچوئل اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سمیت سینئر قیادت نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :غزہ میں جنگ ختم کرا دی ، اُمید ہے دیرپا امن قائم ہوگا:ٹرمپ