غزہ میں جنگ ختم کرا دی ، اُمید ہے دیرپا امن قائم ہوگا:ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ختم کرادی ہے، غزہ میں دیر پاامن ہوگا، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قیدی پیر اور منگل تک رہا ہوجائیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ مصرجارہے ہیں، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہونگے، غزہ معاہدے پر دستخط میں شرکت کے لیے مصر جاوں گا۔
صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے سات جنگیں رکوائیں، غزہ کی پٹی میں جنگ ختم کردی ، یقین ہے وہاں دیر پا امن قائم ہوگا، کئی ممالک کی مدد سے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کی نگرانی کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ غزہ پر معاہدے تک پہنچے کے لیے ایران پر حملہ ضروری تھا، ایران امن کے لیے کام کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کے ساتھ ملکر کام کریں گے ، قطر ،مصر ،ترکیہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے نتیجے تک پہچنے میں مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں :امریکہ کی سخت پابندیوں کے بعد بھارت کا انگلینڈ کی طرف جھکاؤ