امریکہ کی سخت پابندیوں کے بعد بھارت کا انگلینڈ کی طرف جھکاؤ،اہم معاہدے

Oct 09, 2025 | 18:46:PM
امریکہ کی سخت پابندیوں کے بعد بھارت کا انگلینڈ کی طرف جھکاؤ،اہم معاہدے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، وزیر اعظم کے طور پر 125 رکنی وفد کے ہمراہ پہلی بار بھارت آئے ہیں۔

سٹارمر نے جمعرات کو ممبئی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی،اس کے بعد دونوں رہنماؤں کی طرف سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔

نریندر مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ''اہم پیش رفت‘‘ ہوئی ہے، اور دونوں نے ''بے مثال‘‘ اقتصادی مواقع کے دروازے کھولنے کا عہد کیا ہے۔

مودی نے کہا، موجودہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے دوران بھارت اور برطانیہ کے درمیان یہ بڑھتی ہوئی شراکت عالمی استحکام اور اقتصادی ترقی کی ایک اہم بنیاد بنی ہوئی ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی معاہدے پر دستخط کے چند ہی ماہ بعد برطانیہ کے وزیراعظم سٹارمر کی بھارت آمد، جس کے ساتھ اب تک کا سب سے بڑا تجارتی وفد آیا ہے، بھارت-برطانیہ شراکت میں نئے جوش کی علامت ہے۔

مودی نے ہندی میں سٹارمر سے کہا، ہم مل کر دونوں ممالک کے عوام کے لیے روشن مستقبل تعمیر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدہ طے