اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدہ طے، منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط

 فریقین پر زور دیتا ہوں کہ معاہدے کی شرائط کی پابندی کریں،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس

Oct 09, 2025 | 08:19:AM
اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدہ طے، منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد تمام یرغمالیوں کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل میڈیاپراپنے پیغام میں لکھا کہ اسرائیلی افواج ایک متفقہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی، یہ مضبوط، پائیدار اور دائمی امن کی طرف پہلا قدم ہوگا، تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔
امریکی صدرنےکہاکہ مسلم دنیا، اسرائیل، تمام پڑوسی ممالک اور امریکا کیلئے عظیم دن ہے، قطر، مصر اور ترکی کا شکریہ، اس تاریخی اور بے مثال واقعے کو ممکن بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے پاکستان سمیت 30 سے زائد ممالک کو جدید ایمریم میزائل فروخت کرنےکی اجازت دے دی
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو گھر پہنچائیں گے جبکہ  حماس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے، اسرائیلیوں کے انخلا اور یرغمالیوں کے تبادلے کو محفوظ بنانے کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

 اس معاہدے کے ردعمل میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ معاہدے کی شرائط کی پوری طرح پابندی کریں۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نےکہا کہ یرغمالیوں کو باعزت طریقے سے رہا کیا جانا چاہیے،ایک مستقل جنگ بندی کویقینی بنایا جانا چاہیے،جنگ کو ایک بارپھر ہمیشہ کے لیے بند کیا جانا چاہیے۔