افغانستان کے ساتھ ڈپلومیٹک چینل کے ذریعے بات چیت کریں؛اسد قیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہئے،افغانستان کے ساتھ ڈپلومیٹک چینل کے ذریعے بات چیت کریں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں امید تھی آپ انصاف کریں گے،جیسے ہی ہم بات کرتے ہیں لائیو سٹریمنگ سے کٹ کر دیا جاتا ہے،پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ پہلے لائیوسٹریمنگ کروائیں پھر بات کرونگا،میں اگر غلط بات کروں تو آپ سپنج کریں، ڈپٹی سپیکر نے اسد قیصر کو ہدایت کی کہ آپ بات کریں ،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ جیسے ہی ہم بات کرتے ہیں وہ کٹ جاتی ہے،لائیو اسٹریمنگ ہمیں بھی ملے،میری پارٹی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے،اگر میں کوئی غلط بات کروں تو آپ کے پاس حق ہے کہ وہ حذف کریں۔
اسد قیصر نے کہاکہ آج ڈی آئی خان میں ایک واقعہ ہوا گزشتہ دنوں اورکزئی میں واقعہ ہوا ،ہم شہادتوں کو سلام، خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ گزشتہ چالیس سال سے یہ جنگ ہماری دھرتی پر مصیبت آئی ہوئی ہے،پاکستان کی کسی حکومت نے کبھی ان علاقوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا،نہ انفراسٹرکچر ہے نہ سکول کالجز ہیں،ضرورت اس بات کی ہےکہ ہم پالیسی پر نظر ثانی کریں،مقامی لوگوں کو انگیج کرکے کاروبار، روزگار کے مواقع دیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہئے،افغانستان کے ساتھ ڈپلومیٹک چینل کے ذریعے بات چیت کریں،12 بزنس کوریڈور ہیں، ان سب پر کاروبار کا آغاز کیا جائے،ہم اپنے افواج کے ساتھ ہیں، شہادتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ 2کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا گواہ پیش کرنے سے انکار