توشہ خانہ 2کیس؛342کے سوالات کے جواب عدالت داخل، ملزمان کا گواہ پیش کرنے سے انکار 

Oct 09, 2025 | 18:14:PM
توشہ خانہ 2کیس؛342کے سوالات کے جواب عدالت داخل، ملزمان کا گواہ پیش کرنے سے انکار 
کیپشن: عمران خان، بشریٰ بی بی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ 2کیس میں 342کے سوالات کے جواب عدالت داخل کروا دیئے،ملزمان نے اپنے دفاع میں کوئی گواہ یا ڈاکیومنٹڈشہادت پیش کرنے سے انکار کر دیا،عدالت نے پیر کو فریقین کے وکلاء سے حتمی دلائل طلب کرلئے ۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کی سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا،سماعت کے دوران بانی کی بہنیں،بیرسٹر علی ظفر،سلمان اکرم راجہ عدالت موجود تھے ،سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر،سینیٹر مشال یوسفزئی بھی عدالت موجود تھے ۔

ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر،قوسین فیصل مفتی عدالت پیش ہوئے ،ایف آئی اےکی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک عدالت پیش ہوئے ،مقدمہ کی سماعت سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی،بیرسٹر گوہر کی چھٹی کا امکان، نئے متوقع چیئرمین کا نام بھی سامنے آ گیا