جینز کی جیبوں کے کناروں پر بٹن آخر کیوں لگائے جاتے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دنیا بھرمیں پہنی جانے والی جینز پینٹ کی جیبوں پر لگے چھوٹے چھوٹے دھاتی بٹن اکثر لوگوں کی توجہ کھینچ لیتے ہیں مگرکم ہی لوگ جانتے ہیں کہ ان کا اصل مقصد کیا ہے۔
یہ بٹن دراصل جینزکے اُن حصوں پرلگائے جاتے ہیں جہاں کپڑے پرسب سے زیادہ کھچاؤ یا دباؤ پڑتا ہے تاکہ جینزکو پھٹنے سے بچایا جا سکے۔
یہ وجہ ہے کہ ان بٹنوں کو “ریفٹ” (Rivet) کہا جاتا ہے اوریہ جینزکی مضبوطی کی علامت بن گئے ہیں۔
جینزکی ایجاد کی کہانی بھی خاصی دلچسپ ہے، 1870ء کی دہائی میں مزدورطبقہ جینزپہنا کرتا تھا جو جلدی پھٹ جاتی تھی۔
مزید پڑھیں:ٹیسلا نے مرسیڈیز کو فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا
ایک مزدورکی بیوی نے درزی جیکب ڈیوس سے درخواست کی کہ وہ ایسی پینٹ تیارکرے جو مضبوط ہو۔
اس پر جیکب ڈیوس نے جینزکے کمزورحصوں پردھاتی بٹن لگانے کا خیال پیش کیا۔
یہ ڈیزائن بہت مقبول ہوا اورڈیوس نے کاروباری شخصیت لیوی اسٹراس کے ساتھ مل کر 1873ء میں اسے رجسٹرڈ کروا لیا۔
وقت کے ساتھ یہ پینٹ عام فیشن کا حصہ بنی اور1960ء کی دہائی میں “جینز” کے نام سے مشہورہو گئی ایک ایسی ایجاد جوآج بھی دنیا بھرمیں مقبول ہے۔