ٹیسلا نے مرسیڈیز کو فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا

Oct 09, 2025 | 10:07:AM
ٹیسلا نے مرسیڈیز کو فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے مرسڈیز کو عالمی فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا، 2025 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی نے ریکارڈ فروخت کی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکٹرک کاریں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا نے 2025 کی تیسری سہ ماہی میں مرسڈیز سے زیادہ گاڑیاں فروخت کیں۔

 ٹیسلا نے جولائی سے ستمبر کے دوران 4 لاکھ 97 ہزار99 گاڑیاں فروخت کی ہیں۔

مرسڈیز کی فروخت 4 لاکھ 41 ہزار 500 رہی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 12 فیصد کم ہے، امریکا اور چین میں مرسڈیز کی فروخت بالترتیب 17 اور 27 فیصد کم ہوئی۔

ٹیسلا کی فروخت میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مرسڈیز نے فروخت میں کمی کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درآمدی ڈیوٹیوں کو ٹھہرایا ہے۔

ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت نصف ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، ٹیسلا کی رواں سال کی مجموعی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہے۔

مزید پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے