اسرائیلی حکومت زندہ یرغمالیوں کےبدلے 2 ہزارفلسطینی قیدیوں کورہاکرے گی، حماس

Oct 09, 2025 | 09:22:AM
اسرائیلی حکومت زندہ یرغمالیوں کےبدلے 2 ہزارفلسطینی قیدیوں کورہاکرے گی، حماس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حماس کی جانب سے بھی غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کیے جانے کی  تصدیق کردی گئی ہے،حماس کی جانب سے کہاگیاہے کہ غزہ پرجنگ کےخاتمے،قابض افواج کے انخلا،امداد کےداخلے اورقیدیوں کے تبادلے پر معاہدہ طےپاگیا،اسرائیلی حکومت زندہ یرغمالیوں کےبدلے 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کورہاکرے گی،یرغمالیوں کا تبادلہ معاہدہ نافذ ہونے کے 72 گھنٹوں میں عمل میں آئے گا۔
حماس کی جانب سے مزیدکہاگیاہے کہ ہم صدرٹرمپ،معاہدےکے ضامن ممالک اورمختلف عرب،اسلامی اوربین الاقوامی فریقوں سےمطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض حکومت کومعاہدے کی تمام شرائط پرمکمل عمل درآمد کا پابند بنائیں،ہم اس بات کی تصدیق کرتےہیں کہ ہمارے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورہم اس عہد کے پابند رہیں گےاوراپنےعوام کے قومی حقوق کوآزادی،خودمختاری اورخود ارادیت کےحصول تک ترک نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدہ طے، منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط
حماس کامزیدکہناہے کہ قطر،مصر اورترکی کے برادرانہ ثالثوں کی کوششوں کی اعلیٰ قدرکرتے ہیں،اورساتھ ہی ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کوششوں کوبھی سراہتےہیں جو جنگ کےمستقل خاتمےاورغزہ کی پٹی سےقابض افواج کے مکمل انخلا کے لیے کی جا رہی ہیں۔