حکومتی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات ، ن لیگ اور پی پی کو بیان بازی سے روک دیا گیا

Oct 09, 2025 | 08:35:AM
حکومتی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات ، ن لیگ اور پی پی کو بیان بازی سے روک دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)حکومتی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے  پر  رضامند ہوگئے۔

پنجاب حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی۔ 

حکومتی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ 

ذرائع کے مطابق صدر زرداری سے ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات آصف علی زرداری نے حکومتی وفد سے کہا کہ اپنی پارٹی کے لوگوں کو سمجھائیں، ہم نہیں چاہتے کہ معامالات خراب ہوں۔ 

اس موقع پر ن لیگی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی بیان بازی بند ہونی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور صدر مملکت کی ملاقات میں اتفاق ہوا کہ کسی بھی بڑے ایشو پر بات کرنے سے پہلے ایک دوسرے کا موقف سُنا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدہ طے، منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط