آریان خان کی ضمانت کے لیے دوسری درخواست دائر ۔۔سماعت پیر کو متوقع

Oct 09, 2021 | 23:20:PM
آریان خان،کی،دوسری،درخواست،ضمانت
کیپشن: شاہ رخ خان، بیٹا آریان ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار خان شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کے لیے دوسری درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آریان خان کی پہلی درخواست ضمانت گزشتہ روز مسترد ہونے کے بعد آج سیشن کورٹ میں دوسری درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے۔ آج جمع کرائی گئی درخواست ضمانت پر پیر کو سماعت متوقع ہے۔

یا د رہے کہ جمعہ کے دن ممبئی کی مقامی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں آریان خان اور دیگر 2 افراد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔عدالت میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے سینئر وکیل ستیش مانی شندے نے ایک اور درخواست دینے کا اعلان کیا تھا۔آریان خان جو آج کل ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں، کے وکیل نے این سی بی کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے موکل کے قبضے سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کروز شپ پر آریان کی دوست منشیات کیسے لیکر گئی؟ ۔۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ویڈیو جا ری کر دی