کروز شپ پر آریان کی دوست منشیات کیسے لیکر گئی؟ ۔۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ویڈیو جا ری کر دی

Oct 09, 2021 | 22:25:PM
شا ہ رخ خان ،آریان خان کی دوست مونمُن دھمیچا ،اہم انکٹافات،ویڈیو وائرل
کیپشن: شا ہ رخ خان ،آریان خان کی دوست مونمُن دھمیچا ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔کروز شپ پر آریان کی دوست منشیات کیسے لیکر گئی؟نارکوٹکس کنٹرول بیورو  نے بھانڈا پھو ڑ دیا اور اس کی  ویڈیو  بھی جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو  نے ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر آریان کو عدالت  پیش کیا تھا جس پر عدالت نے شاہ رخ کے بیٹے کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا تھا۔گزشتہ روز ممبئی کی مقامی عدالت نے آریان اور ان کی دوست مونمُن دھمیچا سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت مسترد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ روینہ ٹنڈن کا رات کے وقت سڑک پر زبر دست ڈانس ۔۔ویڈیو وا ئرل

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آریان خان کی دوست مونمُن دھمیچا کی جانب سے خفیہ انداز میں منشیات کروز شپ میں لے جانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ   نارکوٹکس کنٹرول بیورو  کی خاتون اہلکار کروز شپ میں مبینہ طور پر مونمُن دھمیچا کے کمرے سے ملنے والے سامان میں موجود کپڑوں سے منشیات کی گولیاں برآمد کررہی  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی اپنے بیٹے آریان خان سےگلے ملنے کی ویڈیو ۔۔ حقا ئق سامنے آگئے

یا د  رہے 39 سالہ مونمُن دھمیچا ایک ماڈل ہیں اور وہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع ساگر میں رہتی ہیں۔اس کے علاوہ شا ہ رخ کے بیٹے کی مبینہ گرل فرینڈ بھی بتا ئی جا تی ہیں۔اطلاعات کے مطابق مونمُن دھمیچا کے بھائی نے این سی بی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور انہیں جھوٹ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زبردستی کی شادی ۔۔یاسرہ رضوی کی نئی ویڈیو سامنے آگئی