اداکارہ میرا کی گلوکاری کے شعبے میں دھواں دار انٹری۔۔۔ویڈیو وائرل

Oct 09, 2021 | 17:30:PM
اداکارہ میرا،نے،گائیکی شروع ،کر دی
کیپشن: ااداکارہ میرا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انگریزی کی ٹانگیں توڑنے کے بعد اداکارہ میرا نے گائیگی کو اپنا ’’ہدف‘‘ بنا لیا۔جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا  کی گلابی انگریزی کافی مشہور ہے۔ وہ آج کل کام نہ ہونے کے باعث فارغ ہیں، اس فراغت کو بھی انہوں  نے استعمال میں لاتے ہوئے گلوکاری شروع کردی ہے۔

 اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک گیت کو ’’نشانِ عبرت‘‘ بنا رہی ہیں۔ اداکارہ میرا کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ’’تودھار ہے ندیا کی، میں تیرا کنارہ ہوں۔۔ تُو میرا سہارا ہے، میں تیرا سہارا ہوں‘‘ گنگنا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی اپنے بیٹے آریان خان سےگلے ملنے کی ویڈیو ۔۔ حقا ئق سامنے آگئے