ایچ ای سی کا یونیورسٹی اساتذہ کیلئے سکالر شپ کا اعلان

Oct 09, 2021 | 17:13:PM
سرکاری یونیورسٹی اساتذہ کو سکالر شپ
کیپشن: ایچ ای سی شکالرشپ دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن نےسرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں تعینات اساتذہ کو عالمی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی ڈگری کرنے کیلئے سکالر شپ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کےتحت اساتذہ کو پی ایچ ڈی سکالرشپ دینےکا اعلان کیا گیا ہے۔ عالمی یونیورسٹیز میں تعلیمی، سفری اور رہائشی اخراجات ایچ ای سی برداشت کرے گی۔ یونیورسٹیز میں 2 سال سے تعینات مستقل اساتذہ پی ایچ ڈی سکالر شپ کیلئے اہل قرار جبکہ پی ایچ ڈی سکالر شپ کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر کی گئی ہے۔  

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل.