شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل

Oct 09, 2021 | 16:38:PM
شعیب ملک قومی ٹیم میں شامل
کیپشن: شعیب ملک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق صہیب مقصود کے متبادل کے طور پر شعیب ملک کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے،  صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے۔

پی سی بی کے میڈیکل پینل نے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے ، نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔

ٹیم میں آصف علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد، فخر زمان، حیدرعلی اور شعیب ملک شامل ہیں

 ریزرو پلئیرز میں خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آریان خان منشیات منگوانے کے لئے کیا کوڈ ورڈ استعمال کرتا تھا؟ پتہ چل گیا