ٹک ٹاکرعائشہ کے ساتھی ریمبو کا عدالت میں حیران کن انکشاف

Oct 09, 2021 | 13:25:PM
ٹک ٹاکرعائشہ کے ساتھی ریمبو کا عدالت میں حیران کن انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عائشہ اکرم نے گرفتار ملزمان سے پانچ لاکھ لیکر معافی دینے کا کہا، اگر میری بات نہ مانی تو تمہیں بھی جیل بھجوا دونگی، ریمبو کی عدالت میں گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو سمیت دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت عدالت نے ریمبو سمیت ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ملزموں کےوکیل نے عدالت کو بتایا کہ  ملزم تو ہمیشہ ٹک ٹاکر کے ساتھ رہے ، ویڈیوز موجود ہیں کہ ریمبو سمیت دیگر نے ٹک ٹاکرکی جان بچائی ۔  مدعیہ نے ریمبو اور اسکے ساتھیوں پر تصاویر اور ویڈیوز کا الزام لگایا ہے۔

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ملزموں سے تفتیش مکمل کرنی ہے اور ویڈیوز برآمد کرنی ہے، پراسیکیوشن انوسٹیگشن میں گواہ کا اکثر رول سامنے آتا ہے،  ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہین کہ انکا اس کیس میں کتنا رول ہے۔ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ 

فریقین کے بیانات سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: مشرف۔ زرداری اور گیلانی کیخلاف کیس کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل