2 اوباشوں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر سر کے بال کاٹ دیئے

Oct 09, 2021 | 11:38:AM
 راجن پور، زیادتی،پولیس،میڈیکل ، بال کاٹ دیئے
کیپشن: 2 اوباشوں کی جوانسالہ لڑکی سےاجتماعی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بچے، بچیوں اورخواتین کے ساتھ زیادتی، ہراساں اورغیراخلاقی واقعات کی آئے دن خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، اس سنگین صورتحال نے سکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے،خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات  روز بروز بڑھنے لگے جس کی وجہ سے خواتین میں شدید خوف پایا جا رہا ہے اسی طرح کا ایک واقعہ راجن پور میں پیش آیا جہاں دو اوباشوں نے جوانسالہ لڑکی کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، درندہ صفت افراد نے لڑکی کے بال بھی کاٹ دیئے۔ 

تفصیلات کے مطابق راجن پور کے علاقے کوٹ طاہر میں2 اوباشوں نے لڑکی سے زیادتی کر کے اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیئے۔ متاثرہ دہائی دیتی رہی مگر ظالموں کو ترس نہ آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے 2 ملزموں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

یہ  خبربھی  دیکھیں: ٹک ٹاکر عائشہ نے ریمبو کا نام کیوں لیا؟ اصل کہانی سامنے آ گئی