عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہوگی: خواجہ آصف
علامہ اقبالؒ کا کلام ہمیشہ زندہ و پائندہ رہے گا، بدقسمتی سے ہم ان کا پیغام بھلا بیٹھے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امت نے عالم اسلام کے خلاف متحد ہو کر لڑائی نہ لڑی تو پھر ہم سب کی حالت بھی غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہو گی۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نےکہاکہ آج علامہ اقبال کا یوم پیدائش منایا جا رہا ہے، علامہ اقبالؒ کا کلام ہمیشہ زندہ و پائندہ رہے گا، بدقسمتی سے ہم علامہ اقبال کا پیغام بھلا بیٹھے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امت اس وقت بھٹکی ہوئی ہے، غزہ سے کشمیر تک ظلم ہو رہا ہے، اللہ تعالی ہمیں ہمت اور طاقت دے کہ ہم مظلوم بہن بھائیوں کی مدد کر سکیں، مظلوموں کے کیلئے آواز بلند کر سکیں اور لڑ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 میں اصلاحات کا فیصلہ
وزیر دفاع نے مزیدکہاکہ اگر ہم اپنی اپنی مملکتیں بچاتے رہے اور ملکر نہ لڑے تو باری باری مشکل میں مبتلا ہوں گے، عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر کی طرح ہو گی۔